15روز:بجلی چوروں سے 76 لاکھ کی ریکوری

لاہور(کرائم رپورٹر ) لیسکو کا بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈائون جاری، لیسکو نے روآ ں ماہ کے پہلے 15 روز کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی، یکم تا 15 دسمبر کے دوراب بجلی چوروں سے 76 لاکھ 67 ہزار روپے کی ریکوری کی گئی ، 15 روز میں 1,120 مقامات سے بجلی چوری پکڑی گئی، 15 روز میں 11 لاکھ سے زائد یونٹس کی بجلی چوری پکڑی گئی۔ 1,104 ایف آئی آرز کی درخواستیں جمع، 515 مقدمات درج 20 بجلی چور گرفتار ہوئے،لیسکو نے تمام کنکشنز منقطع کرکے میٹر قبضہ میں لے لیے، چیف ایگزیکٹو لیسکو رمضان بٹ کا کہنا تھا کہ بجلی چوری ایماندار صارفین پر بوجھ ہے۔