ریلوے پولیس :15روز میں 16ایکڑ اراضی واگزار

لاہور (کرائم رپورٹر ) ریلویز پولیس نے کامیاب اینٹی انکروچمنٹ آپریشنز کے 15 روزہ اعدادوشمار جاری کر دیئے۔ریلویز پولیس نے یکم اپریل 2026 سے 15 اپریل 2026 کے دوران 27 اینٹی انکروچمنٹ آپریشنز کر کے غیر قانونی قبضہ مافیا سے 485 ملین کی خطیر مالیت کی 16 ایکٹر سے زائد کمرشل، زرعی اور رہائشی ریلوے اراضی واگزار کرائی ،اسی عرصے کے دوران کل 83 دکانوں کو مختلف وجوہات کی بنا پر سیل کیا گیا۔ پشاور، لاہور اور سکھر نے بالترتیب 32، 16 اور 35 دوکانوں کو سیل کیا۔ کامیاب اینٹی انکروچمنٹ آپریشنز کے نتیجے میں 1.7 ملین کی خطیر رقم بھی قومی خزانے میں جمع کرائی گئی۔