دربار پیر وارث شاہ محکمہ اوقاف کے حوالے

لاہور(کرائم رپورٹر  )دربار حضرت پیر وارث شاہ کی مینجمنٹ اور ایڈمنسٹریشن کو موثر بنانے کیلئے محکمہ اوقاف کے حوالے کردیا گیا۔صوبائی حکومت کے فیصلے کی روشنی میں سیکرٹری اوقاف نے مزار کو تحویل میں لینے کیلئے زونل ایڈمنسٹریٹر اوقاف لاہور (ایسٹ)کو ہدایات جاری کردیں۔دربار کی اہمیت، مذہبی سیاحت کے فروغ اور مالی وانتظام سمیت دیگر امور کو مدنظر رکھتے ہوئے اوقاف کی تحویل میں دیا گیا۔