پاسپورٹ سائز کی تصاویر لازمی ، درخواستیں سپیشل برانچ کو ارسال کی جائیں گی
سپیشل برانچ سے کلیئرنس ملنے والوں کو دربا میںاعتکاف بیٹھنے کی اجازت ہو گی
لاہور(سپیشل رپورٹر )داتا دربارلاہور میں اعتکاف بیٹھنے کے خواہشمند افراد سے درخواستوں کی وصولی کا آغازہوگیا۔ماہ رمضان کے آخری عشرے میں اعتکاف بیٹھنے والوں سے 29 شعبان تک درخواستیں وصول ہونگی،درخواست کے ساتھ قومی شناختی کارڈ، میڈیکل سرٹیفکیٹ،اور متعلقہ تھانے کی تصدیق لازمی قراردی گئی ہے۔ درخواست کیساتھ پاسپورٹ سائز کی تصاویر جمع کروانا بھی لازمی قرار دیا گیاہے،جمع ہونیوالی درخواستیں سکروٹنی کے لئے سپیشل برانچ کو ارسال کی جائیں گی اورسپیشل برانچ سے کلیئرنس ملنے والوں کو داتا دربار میں اعتکاف بیٹھنے کی اجازت ہو گی۔ محکمہ اوقاف پنجاب کی جانب سے داتا دربار کے احاطے میں خصوصی کاونٹر قائم کیا جائیگااورانتظامیہ کی جانب سے خصوصی کاونٹر پر درخواستیں وصول کی جائیں گی۔