داتا دربار میں اعتکاف کے لیے فارم کا اجرا شروع

داتادربارمیں2000کے قریب شہریوں کواعتکاف بیٹھنے کی اجازت ہو گی
لاہور(کرائم رپورٹر) محکمہ اوقاف نے رمضان المبارک کے آخری عشرہ میں اعتکاف کے لئے فارم کا اجرا شروع کر دیاگیا۔محکمہ اوقاف پنجاب نے خواہشمندحضرات کودرخواست فارم فراہم کردیئے،داتادربارمیں2000کے قریب شہریوں کواعتکاف بیٹھنے کی اجازت ہو گی۔درخواست فارم کے ساتھ قومی شناختی کارڈاورموبائل نمبرلازمی قراردیاگیا،پاسپورٹ سائزتصاویراورمتعلقہ تھانے سے کلیئرنس سرٹیفکیٹ بھی لیناہو گا۔جمع ہونے والی درخواستوں کوسپیشل برانچ بھجوایا جائے گا،سپیشل برانچ سے کلیئرنس ملنے والوں کواعتکاف بیٹھنے کی اجازت ہو گی۔