سیکرٹری اوقاف کا داتا دربار اور ملحقہ علاقوں کا دورہ

لاہور (خصوصی رپورٹ)سیکرٹری و چیف ایڈمنسٹریٹر اوقاف پنجاب ڈاکٹر احسان بھٹہ نے کہا ہے کہ داتا دربار کے تمام تر ترقیاتی، تزئین و توسیعی کام آئندہ سال عرس سے قبل ہر صورت مکمل کر لیے جائیں گے تاکہ اندرون بیرونِ ممالک سے آنے والے لاکھوں زائرین کو مزاراقدس پر حاضری کے دوران جدید، باوقار، محفوظ اور تمام ضروری سہولیات میسر آ سکیں۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار حضرت داتا گنج بخش کے مزاراور ملحقہ علاقوں میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی رفتار، معیار اور پیش رفت کا تفصیلی معائنہ کرتے ہوئے کیا۔