لاہور(کرائم رپورٹر )پاکستان ریلوے پریم یونین سی بی اے لاہور ڈویڑن کے زیر اہتمام ڈی ایس آفس کے باہر ٹی ایل اے ملازمین کو تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔مظاہرین نے بتایا انہیں3ماہ سے تنخواہوں کی ادائیگی نہیں کی گئی۔ صدر لاہور ڈویڑن فیاض احمد شہزاد ،سیکرٹری خضر حیات بیگ ،جمیل ملک ،ریاض آسی اور دیگر نے مطالبہ کیا کہ ٹی ایل اے ملازمین کو عیدالفطر سے قبل تنخواہوں کی ادائیگی یقینی بنائی جائے۔انتظامیہ کی جانب سے تنخواہوں کی جلد ادائیگی کی یقین دہانی پر مظاہرین منتشر ہو گئے۔