کے الیکٹرک نے عدم ادائیگی پر پاکستان ریلوے کی بجلی منقطع کردی

 کراچی(آئی این پی )کے الیکٹرک نے بجلی کے بلوں کی عدم ادائیگی کے باعث پاکستان ریلوے کی بجلی منقطع کرنے کا عمل شروع کردیا۔ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق پاکستان ریلوے کو بقایا جات کی عدم ادائیگی کی وجہ سے بجلی کی فراہمی جاری رکھنا ممکن نہیں، پاکستان ریلوے کے  31کنکشنز پر واجب الادا بل کی رقم 43 کروڑ روپے ہے۔ترجمان کے الیکٹرک نے کہ ہے کہ پاکستان ریلوے بجلی کی بحالی کے لئے فوری طور پر واجبات ادا کرے، بغیر ادائیگی بجلی کی فراہمی ممکن نہیں۔