16 مارچ کو سرکاری ملازمین کو تنخواہوں و پنشن ادائیگی کر دی جائیگی

 موٹر سائیکل مالک کو 2 ما ہ کیلئے   2 ہزار 200  روپے ادائیگی کی جائے گی
پشاور(آئی این پی )مشیرِ خزانہ خیبر پختونخوا مزمل اسلم نے کہا ہے کہ 16 مارچ کو سرکاری ملازمین کو تنخواہوں و پنشن کی ادائیگی کر دی جائے گی۔نجی ٹی وی  سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ پیٹرول کی قیمت میں اضافے کے تناسب سے موٹر سائیکل چلانے والوں کو ریلیف دیا ہے۔مزمل اسلم نے کہا ہے کہ صوبے میں رجسٹرڈ موٹرسائیکلوں کی تعداد 16 لاکھ ہے جبکہ موٹر سائیکل مالک کو 2 ما ہ کیلئے   2 ہزار 200  روپے ادائیگی کی جائے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ خیبر پختوں خوا حکومت 3 اعشاریہ 5 ارب روپے سے زیادہ کی سبسڈی دے گی۔مشیرِ خزانہ کے پی نے   کہا ہے کہ ڈیزل کی قیمت میں اضافے کے باوجود بی آرٹی کے کرایوں میں اضافہ نہیں کیا اور حکومت بی آر ٹی کو ایک ارب روپے کی سبسڈی دے گی۔