لاہور( خصوصی رپورٹ)واجبات کی عدم ادائیگی پر رائیونڈ ریلوے سٹیشن کی بجلی منقطع کر دی گئی۔لیسکو ذرائع کے مطابق رائیونڈ ریلوے سٹیشن کے ذمے کروڑوں روپے کے واجبات ہیں جو بار بار کے نوٹسز کے باوجود ادا نہیں کئے گئے۔بجلی منقطع ہونے سے عملے کو بکنگ کاو?نٹر پر شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جبکہ ٹرین کی آمد سے قبل جنریٹرز چلا کر ٹریفک سگنلز کو چلایا جارہا ہے۔