باغبانپورہ میں لین دین پر جھگڑا ہوا ،اعجاز کے وار سے زخمی عادل نے ہسپتال میں دم توڑ دیا،ملزم فرار
لاہور(کرائم رپورٹر)لین دین کے جھگڑے پر چھری کے وار سے دوست نے35 سالہ دوست کو قتل کر دیا ۔باغبانپورہ میں اعجاز نامی شخص نے لین دین کے تنازع پر 35سالہ عادل کو چھریوں کے وار کر کے زخمی کر دیا اور فرار ہو گیا زخمی کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا جہاں وہ جانبر نہ ہو سکا۔ پولیس نے لاش پوسٹمارٹم کے لیے منتقل کر کے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تلاش شروع کر دی۔