خاتون کا دن دیہاڑے چھری کے وار سے قتل، ویڈیو منظر عام پر آگئی

پونے (آئی این پی)بھارتی ریاست مہاراشٹرا کے شہر پونے میں ایک خاتون کو دن دیہاڑے بیچ سڑک پر چھری کے وار سے موت کے گھاٹ اتار دیا گیا، جس کی ویڈیو بھی منظر عام پر آگئی۔غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق 28سالہ خاتون کو اس کے ساتھی ملازم نے کمپنی کی پارکنگ میں چھری کے وار سے قتل کردیا۔ کہا جارہا ہے کہ خاتون نے جھوٹ بول کر ساتھی ملازم سے قرض لیا تھا۔