مقتول حسنین مچھلی فروخت کررہاتھا،موٹرسائیکل ٹکرانے پرجھگڑاہوا،ملزموں نے تشدد بھی کیا
اوکاڑہ (خصوصی رپورٹ)اوکاڑہ میں موٹر سائیکل ٹکرانے پر جھگڑا،آہنی راڈ اور چھری کے وار کرکے نوجوان کو قتل کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق منصور آباد کا رہائشی محنت کش حسنین جاوید اپنے بھائی احسن کے ہمراہ فیصل آباد روڈ منڈی کے سامنے ریڑھی پر مچھلی فروخت کر رہاتھا کہ 8/9ملزموں نے حسنین جاوید کو آہنی راڈ،گھونسوں سے تشدد کا نشانہ بنایا اور ایک ملزم نے چھری کے وار کر کے شدید زخمی کر دیا اور زمین پر گر پڑا، ملزمان موقع سے فرار ہو گئے۔زخمی کو ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کر دیا گیا جو دوران طبی امداد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا۔پولیس تھانہ صدر اوکاڑہ نے وقوعہ کا مقدمہ نمبر3589/24 درج کر لیا ۔پولیس نے تفتیش شروع کر دی اور ملزموں کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارنے شروع کر دئیے ہیں۔