لاہور(کرائم رپورٹر)نشتر کالونی میں معمولی تلخ کلامی پرچھری کے وار سے قتل کی کوشش کرنے والے 2 ملزمان کوگرفتار کرلیا پولیس کے مطابق متاثرہ شخص نجی یونٹ پر کپڑا کٹنگ کا کام کرتا ہیکام کے دوران دونوں پارٹیوں میں معمولی تلخ پر جھگڑا ہوا، ملزمان نے باہم مل کر متاثرہ شخص کو مارا پیٹا اور چاقو سے سینے پر وار کیازخمی شخص صداقت طبی امداد کیلئے جنرل ہسپتال منتقل جبکہ ملزمان موقع سے گرفتار کر لئے گئے ۔واقعہ تھانہ نشتر کالونی کے علاقے لکی ہوٹل بس سٹاپ کے قریب پیش آیاملزمان اشفاق اور علی حسن سے آلہ قتل برآمد کرکے مقدمہ درج کرنے کے بعد انویسٹیگیشن کے حوالے کر دیا گیاایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ نے ایس ایچ او نشتر کالونی اور ٹیم کو شاباش دی۔