شوہر کے چھری سے وار،بیوی قتل

 گھریلو جھگڑے پر ظہور نے 50سالہ عزیزہ بی بی کو موت کے گھاٹ اتارا، مقدمہ درج ، ملزم گرفتار 
لاہور(کرائم رپورٹر)مناواں کے علاقہ میں گھریلو لڑائی جھگڑے پر 50 سالہ بیوی کو قتل کرنے کا واقعہ پیش آیا ایس ایچ او مناواں آصف جاوید مانگٹ کے مطابق بیوی عزیزہ کو چھریوں کے وار سے قتل کرنے والا ملزم ظہور کوگرفتار کرلیا گیا پولیس کے مطابق ایس پی کینٹ قاضی علی رضا کی ہدایت پر ایس ایچ او مناواں آصف جاوید مانگٹ نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے قتل کے ملزم ظہور کوگرفتار کرلیاپولیس اور فرانزک ٹیم موقع سے شواہد اکھٹے کرنے میں مصروف ہیپولیس نے لاش تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لیے ڈیڈ ہاؤس منتقل کردی ایس پی کینٹ قاضی علی رضا کے مطابق مقتولہ کے بیٹے بدر ظہور کی مدعیت میں نامزد ملزم ظہور کے خلاف مقدمہ درج کیا جا رہا ہیقانون ہاتھ میں لینے والوں سے آہنی ہاتھوں نمٹا حائیگاخواتین پر ظلم و ستم کرنے والے افراد کو کیفر کردار تک پہنچایا جائیگا۔