گڑھی شاہو میں 2 نشئیوں میں جھگڑا ہوا،مقتول کی شناخت نہ ہوسکی، لاش مردہ خانے منتقل
لاہور(کرائم رپورٹر)گڑھی شاہو کے علاقے میں 2 نشئیوں کے درمیان معمولی تلخ کلامی پر جھگڑا ہو گیا،چھری کے وار سے ایک نشئی قتل ہوگیا۔ ملزم موقع سے فرار ہوگیا۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے لاش کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے مردہ خانے منتقل کر دیا۔ پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت نہیں ہو سکی ،پولیس نے مزید کارروائی شروع کردی اور کہنا تھا کہ ملزم کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔