لاکھوں فرزندان اسلام آج اعتکاف بیٹھیں گے

ملک بھر کی مساجد میںاعتکاف بیٹھنے کے لئے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں
اسلام آباد (آئی این پی)رمضان المبارک کے آخری عشرے میںلاکھوں فرزندان اسلام آج اعتکاف بیٹھنے کی سعادت حاصل کریں گے،انتظامات  مکمل کرلئے گئے۔تفصیل کے مطابق20رمضان المبارک بمطابق21مارچ جمعۃ المبارک کو لاکھوں فرزندان اسلام نماز مغرب سے قبل مسنون اعتکاف بیٹھیں گے اس سلسلے میں   ملک بھر کی مساجد میںاعتکاف بیٹھنے کے لئے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں گھروں اور مساجد میں بھی خصوصی تیاریاں کی گئی ہیں