محکمہ اوقاف کے زیر اہتمام مساجد میں بھی معتکفین کے لئے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں
لاہور،کراچی (سپیشل رپورٹر‘آئی این پی )رمضان المبارک کے دوسرے عشرے کا اختتام ہوگیا جس کے بعد تیسرے عشرے کے لیے نماز عصر لاکھوں فرزندان اسلام اعتکاف میں بیٹھ گئے ۔ اسلام آباد ،لاہور ،کراچی سمیت ملک بھر کی مساجد میں ہزاروں مسلمان نماز عصر کے بعد اعتکاف میں بیٹھ گئے جب کہ کئی مساجد میں اعتکاف میں بیٹھنے والوں کے کوائف بھی جمع کیے گئے ہیں۔اعتکاف میں بیٹھنے والوں کے لیے بعض مساجد کی انتظامیہ اور مخیر حضرات کی جانب سے سحری اور افطاری فراہم کرنے کے خصوصی انتظامات بھی کیے جاتے ہیں جب کہ عام طور پر معتکفین کی سحر و افطاری کا ذمہ ان کے اہلخانہ کا ہوتا ہے۔آخری عشرے کی طاق راتوں میں مسلمان رات بھر اللہ کے حضور عبادت کرتے ہوئے اپنی حاجات و مناجات پیش کریں گے