داتا دربار مسجد میں 1600،بادشاہی مسجد میں 800افراد نے اعتکاف کیا
اسلام آباد،لاہور (بیورو رپورٹ،کرائم رپورٹر ) لاہور،اسلام آباد سمیت ملک بھر کی مساجد میں لاکھوں فرزندان اسلام گزشتہ روز نماز عصر سے اعتکاف میں بیٹھ گئے ۔ ترجمان محکمہ اوقاف کے مطابق رواں سال بھی مساجد میں انفرادی اعتکاف کے ساتھ مختلف دینی جماعتوں اور اداروں کی جانب سے اجتماعی اعتکاف کے انتظامات بھی کئے گئے تا ہم داتا دربار مسجد میں تقریباً 1600افراد ،تاریخی بادشاہی مسجد میں 800جبکہ جامع مسجد القادسیہ چوبر جی، جامعہ نعیمیہ، جامعہ اشرفیہ، جامع مسجد شہدا سمیت دیگر مساجد میں بھی ہزاروں افراد اعتکاف میں بیٹھ گئے۔ داتا دربار میں معتکفین کے قیام و طعام کے اخراجات محکمہ اوقاف برداشت کرے گا۔ اس دوران معتکفین ہزار راتوں سے افضل رات لیلٓ القدر تلاش کریں گے اور عید الفطر کا چاند نظر آنے پر اعتکاف سے اٹھیں گے۔