اسلام آباد (آئی این پی)رمضان المبارک کے آخری عشرے میںلاکھوں فرزندان اسلام21مارچ جمعۃ المبارک کو اعتکاف بیٹھنے کی سعادت حاصل کریں گے،انتظامات شروع کردئیے گئے۔تفصیل کے مطابق20رمضان المبارک بمطابق21مارچ جمعۃ المبارک کو لاکھوں فرزندان اسلام نماز مغرب سے قبل مسنون اعتکاف بیٹھیں گے اس سلسلے میں ملک بھر کی مساجد میںاعتکاف بیٹھنے کے لئے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔ گھروں اور مساجد میں بھی خصوصی تیاریاں کی گئی ہیں۔عیدالفطر کاچاند نظرآنے کے بعد اعتکاف ختم کیاجائے گا۔