جہانیاں(آن لائن) ملک بھر میںرمضان المبارک کے آخری عشرے میںلاکھوں فرزندان اسلام10مارچ منگل کو اعتکاف بیٹھیں گے،انتظامات شروع کردیے گئے ۔ملک بھر میں سکیورٹی کے سخت انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں اور مساجد انتظامیہ کوبھی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ تفصیل کے مطابق 20رمضان المبارک بمطابق10مارچ منگل کو ملک بھر میںلاکھوں فرزندان اسلام نماز مغرب سے قبل مسنون اعتکاف بیٹھیں گے اس سلسلے میںجہانیاں،ٹھٹھہ صادق آباد سمیت ملک بھر کی مساجد میںاعتکاف بیٹھنے کے لئے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں گھروں اور مساجد میں بھی خصوصی تیاریاں کی گئی ہیں