چاغی : بزدلی کا مظاہرہ کرنیوالے 4 لیویز اہلکار نوکری سے برطرف

غفلت برتنے والے اہلکاروں کو تادیبی قوانین 2015 کے تحت سخت کارروائی کا سامنا  ہوگا
کوئٹہ (آئی این پی )ڈائریکٹر جنرل لیویز فورس بلوچستان عبدالغفار مگسی نے ضلع چاغی میں بزدلی کا مظاہرہ کرنے والے 4 لیویز اہلکاروں کو نوکری سے برطرف کردیا۔ذرائع کے مطابق  چاغی لیویز کے 4  اہلکاروں سے شرپسندوں نے اسلحہ چھین لیا تھا جس کے بعد ڈی جی بلوچستان لیویز نیچاروں  لیویز اہلکاروں کو نوکری سے برطرف کردیا۔ ڈی جی لیویز فورس بلوچستان کا کہنا ہے کہ دہشتگرد حملوں میں بزدلی دکھانے والے اہلکاروں کیخلاف سخت کارروائی ہوگی،غفلت برتنے والے لیویز کے خلاف تادیبی قوانین 2015 کے تحت سخت کارروائی کا سامنا بھی کرنا ہوگا۔