بزدلی کا مظاہرہ کرنے یا ہتھیار دہشتگردوں کے حوالے کرنیوالے اہلکاروں کو برطرف کیا جائیگا :ڈی جی لیویز فورس

کوئٹہ (آئی این پی)ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی)لیویز فورس بلوچستان عبدالغفار مگسی نے کہا ہے کہ بزدلی کا مظاہرہ کرنے یا ہتھیار دہشت گردوں کے حوالے کرنے والے اہلکاروں کو برطرف کیا جائے گا۔ڈی جی لیویز فورس نے صوبے میں دہشتگرد حملوں کے دوران غفلت یا بزدلی کا مظاہرہ کرنے والے اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی کا اعلان کردیا۔یہ اعلان بلوچستان میں حالیہ دہشتگردی کے واقعات کے تناظر میں کیا گیا ہے۔ڈی جی لیویز کا کہنا تھا کہ اگر کوئی اہلکار دہشت گردوں کے سامنے بزدلی دکھاتا ہے یا اپنی ذمہ داری میں غفلت برتتا ہے تو اس کے خلاف سخت تادیبی کارروائی کی جائے گی