لاہور( سپورٹس ڈیسک) جنوبی افریقہ کیخلاف ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے اہم میچ میں سپر اوور نہ کرنے پر افغان کپتان راشد کو شائقین کی طرف سے بزدل کہا جارہا ہے۔آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 میں جنوبی افریقا اور افغان ٹیم کے مابین اب تک کا سب سے دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلہ ہوا، اس میچ میں نہ صرف ڈبل سپر اوور ہوا، بلکہ ڈبل سپر اوور ہونے کے باوجود میچ کا فیصلہ آخری گیند پر ہوا جب افغان بیٹر گرباز آؤٹ ہوئے۔اس شکست کے بعد افغان کپتان راشد خان کی قیادت پر سوالات اٹھائے جارہے ہیں اور شائقین و مبصرین ان سے سوال کررہے ہیں کہ انھوں نے بزدلی کیوں دکھائی اور سپراوور خود کرنے کی ہمیت کیوں نہ کی۔احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں ٹی 20 ورلڈ کپ کے اہم مقابلے میں جنوبی افریقا کیخلاف افغان ٹیم ڈبل سپر اوور میں میچ ہار گئی مگر شائقین کے پیسے وصول ہوگئے۔