نوشکی: دہشتگردوں کے حملے کے بعد غفلت برتنے پر 5 لیویز اہلکار برطرف

کوئٹہ (آئی این پی )بلوچستان کے ضلع نوشکی کے علاقے کیشنگی میں واقع لیویز چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے کے بعد غفلت اور نااہلی پر رسالدار سمیت 5 لیویز اہلکاروں کو ان کے عہدوں سے برطرف کر دیا گیا۔حکام کے مطابق ڈائریکٹر جنرل بلوچستان لیویز فورس، عبدالغفار مگسی نے واقعے کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے فوری اور فیصلہ کن کارروائی کی ہدایت جاری کی