سکول اساتذہ کی ترقیوں کا طریقہ کار سست روی کا شکار

لاہور(کرائم رپورٹر)اساتذہ کے دستاویزات آن لائن کئے جانے کے باوجود سنیارٹی کی بنیاد پر ترقی نہیں کی جاسکی۔محکمہ سکول ایجوکیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ افسروں کی عدم دلچسپی کے باعث سکول اساتذہ کی ترقیوں کا طریقہ کار انتہائی سست روی کا شکار ہے۔اساتذہ کو اپنی پوری سروس میں بمشکل دو یا تین ترقیاں ملتی ہیں۔اساتذہ کا کہنا ہے کہ سنیارٹی کی بنیاد پر ترقیوں کے نظام کو تیز کیا جانا چاہیے۔سہولیات نہ ہونے کے باعث ہزاروں اساتذہ محکمہ چھوڑنے پر مجبور ہیں۔محکمہ سکول ایجوکیشن کا کہنا ہے کہ سیس ایپ کو مزید فعال بنایا جارہا ہے۔ اساتذہ کی آن لائن سنیارٹی کی بنیاد پر ترقیاں شروع کردی جائیں گی۔