انٹرنیٹ منقطع ہونے کی وجہ سے شہریوں کو پریشانی کا سامنا رہا
لاہور (خصوصی رپورٹ )ٹریفک لائنس کی ترسیل کا عمل سست روی کا شکار ہوگیا۔جی پی یوایم ایس لائنس برانچ کی غفلت اور لاپرواہی کے باعث اگست اور ستمبر کے جاری ہونے والے ٹریفک لائنس تا حال جاری گھرو ں میں ترسیل ممکن نہیں بنائی گئی۔تفصیلات کے مطابق جی پی او یوایم ایس ٹریفک لائسنس لینے والوں کا رش لگ گیا۔یوایم ایس ڈیپارٹمنٹ میں انٹرنیٹ کی سہولت منقطع ہونے کی وجہ سے شہریوں کو پریشانی کا سامنا رہا ،عملے مطابق ویب سائٹ میں تکنیکی خرابی بار بار ہونے کی وجہ سے ٹریفک لائنس تاخیر سے گھرو ں میں ترسیل کیے جا رہے ہیں ،مجبور شہری انتظار کے بعد ٹریفک چالانو ں سے بچنے کے لیے ٹریفک لائنس خود وصول کرنے کے لیے پہنچنا شروع ہوگئے۔