الیکشن کمیشن کے بلدیاتی قوانین پر اعتراضات کو دور کیا جا رہا ،سیکرٹری بلدیات
لاہور (خصوصی رپورٹ)پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کیلئے قانونی فریم ورک کو حتمی شکل دینے کا عمل سست روی کا شکار جبکہ الیکشن کمیٹی لوکل گورنمنٹ الیکشن رولز 2025 بارے رپورٹ آج10 فروری کو جمع کروانے کی پابند ہے۔ذرائع کے الیکشن کمیشن کی بنائی گئی کمیٹی کی قوانین پر مشاورت جاری ہے۔ڈیمارکشن اور الیکشن رولز تاحال تیار نہ ہوسکے۔ حد بندیوں اور الیکشن رولز پر پیشرفت جاری ہے۔ڈپٹی کمشنرز نے پنجاب حکومت کو اربن حد بندی کی رپورٹ تاحال ارسال نہ کی ۔سیکرٹری بلدیات پنجاب شکیل میاں کا کہنا ہے الیکشن کمیشن کے بلدیاتی قوانین پر اعتراضات کو دور کیا جا رہا ہے۔بلدیاتی الیکشن کی تیاری جاری ہے۔الیکشن رولز میں فارم45اور فارم 47پر لگے اعتراض کودور کرکے میئر ،ڈپٹی میئرز اور مخصوص نشستوں کے انتخابی طریقہ کار کو مکمل واضح کر دیا گیا ہے۔حد بندیاں اور الیکشن رولز مکمل ہونے پر حلقہ بندیاں ہونگی۔اگلے مرحلے میں حلقہ بندی الیکشن کمیشن کروائے گا۔ الیکشن کمیٹی میں سیکرٹری لوکل گورنمنٹ شکیل میاں،سپیشل سیکرٹری الیکشن کمیشن ،سپیشل سیکرٹری لوکل گورنمنٹ ،ڈی جی الیکشن کمیشن،ڈائریکٹر لا،جوائنٹ پروانشل الیکشن کمشنر،ڈائریکٹر لیگل لوکل گورنمنٹ ، ڈپٹی سیکرٹری ریگولیشنز لوکل گورنمنٹ شامل ہیں۔