دوسری سہ ماہی تک 832 ارب جاری،محکموں نے 427 ارب خرچ کئے
لاہور (خصوصی رپورٹ)حکومت کے ترقیاتی بجٹ سے فنڈز اجرا کے باوجود منصوبوں پر استعمال کی رفتار سست روی کا شکار ،پنجاب اسمبلی میں پیش دوسری سہ ماہی تک کی کارکردگی رپورٹ کے مطابق محکمہ سپیشل ایجوکیشن کو 1 ارب 15 کروڑ 43 لاکھ 12 ہزار جاری مگر خرچ صرف 2 لاکھ 11 ہزار ہو سکے۔ محکمہ لیبر و انسانی وسائل کو 4 ارب 47 کروڑ 43 لاکھ 22 ہزار جاری ،خرچ 90 لاکھ 73 ہزار ، محکمہ صحت و بہبود آبادی کو 19 ارب 54 کروڑ 35 لاکھ 24 ہزار جاری ، خرچ 6 ارب 68 کروڑ 50 لاکھ 89 ہزار ،محکمہ لائیو سٹاک کو 2 ارب 24 کروڑ 25 لاکھ 99 ہزار جاری ، خرچ محض 28 کروڑ 8 لاکھ 12 ہزار ہوئے۔محکمہ پولیس کو 3 ارب 89 کروڑ 11 لاکھ 89 ہزار جاری ،خرچ 10 کروڑ 14 لاکھ 95 ہزار ہوئے۔ محکمہ ایمرجنسی سروس کو 49 کروڑ 41 لاکھ 12 ہزار جاری، خرچ 8 کروڑ 62 لاکھ 63 ہزار ہوئے، محکمہ انسانی حقوق و اقلیتی امور کو 4 ارب کے بجٹ سے محض 1 کروڑ جاری ہوا، خرچ کچھ بھی نہ ہو سکا۔ محکمہ انرجی کو 11 ارب 22 کروڑ 92 لاکھ 70 ہزار ملے، خرچ 4 ارب 49 کروڑ 15 لاکھ 84 ہزار ، محکمہ ایگریکلچر کو 42 ارب 30 کروڑ 48 لاکھ 31 ہزار جاری ،خرچ 18 ارب 66 کروڑ 44 لاکھ 80 ہزار ہو سکے۔ سب سے زیادہ فنڈمحکمہ سی اینڈ ڈبلیو کو 145 ارب 14 کروڑ 27 لاکھ 54 ہزار جاری مگر خرچ 71 ارب 3 کروڑ 93 لاکھ 85 ہزار کر سکا۔ محکمہ ٹرانسپورٹ کو 76 ارب 57 کروڑ 48 لاکھ 72 ہزار جاری ، خرچ صرف 22 ارب 56 کروڑ 84 لاکھ 55 ہزار ، محکمہ اوقاف کو 1 ارب 34 لاکھ 78 ہزار جاری ، خرچ صرف 3 کروڑ 46 لاکھ 10 ہزار اورمحکمہ یوتھ افیئرز کو6 ارب 30 کروڑ 87 لاکھ 2 ہزار ملے ، خرچ صرف 2 ارب 23 کروڑ 98 لاکھ 93 ہزار ہو ئے۔ پوسٹ بجٹ پر عام بحث کیلئے اسمبلی میں پیش کارکردگی رپورٹ کے مطابق حکومت1240 ارب کے ترقیاتی بجٹ سے 832 ارب کا فنڈ دوسری سہ ماہی تک جاری کر چکی مگر خرچ 427 ارب کے قریب ہو سکا ہے۔