ستھرا پنجاب کمپنی کے ڈمپرکی ٹکر سے شہری جاں بحق

شکرگڑھ (خصوصی رپورٹ) اخلاصپور روڈپر بغدادی مسجد کے قریب ستھرا پنجاب کمپنی کے تیز رفتار ڈمپرنے موٹر سائیکل سوار کو کچل دیا ،جس سے وہ موقع پر جاں بحق ہوگیا۔ متوفی کی شناخت محلہ ارائیاں کے رہائشی حیدر علی کے نام سے ہوئی ۔ واقعہ کے بعد ڈرائیور فرار ہوگیا ،پولیس مصروف تفتیش ہے۔لواحقین سے کمپنی ذمہ داروں نے رابطہ کرکے معاملہ پر کارروائی نہ کر انے کا فیصلہ کیا ہے۔