ریسکیوعملہ نینوجوانوں مجاہد اور شعیب کی لاشیں پولیس کے حوالے کردیں
موڑکھنڈا(خصوصی رپورٹ)موڑکھنڈا بچیکی روڈ نزد ماچھی والا کھالہ سٹاپ پرتیز رفتار ڈمپر نیموٹر سائیکل کوٹکرماردی ،جس کینتیجہ میں 2نوجوان جاں بحق ہوگئے،اطلاع پا کر ریسکیو 1122 کا عملہ وہاں پہنچا ،حادثہ میں موٹر سائیکل سوار دونوں نوجوان موقع پر زندگی کی بازی ہار گئے، ریسکیو عملہ نے ضروری کارروائی کے بعد دونوں لاشیں مقامی پولیس کے حوالے کر دیں، جاں بحق ہونے والوں کی شناخت 29 سالہ مجاہد حسین اور 20 سالہ شعیب کے ناموں سے ہوئی۔حادثہ کی اطلاع ملنے پرنوجوانوں کیگھروں میں کہرام برپاہوگیا،پوراعلاقہ سوگوارہوگیا۔