ستھرا پنجاب کے ٹریکٹر کی ٹکر سے 5 سالہ بچی جاں بحق

گوجرانوالہ (کرائم رپورٹر)تھانہ پیپلز کالونی کے علاقہ میں ستھرا پنجاب کے ٹریکٹر ٹرالی ڈرائیور نے5سالہ بچی کو کچل دیا جوموقعہ پر ہی جاں بحق ہو گئی۔ بتایا گیا ہے کہ واقعہ چمڑہ منڈی کے پاس پیش آیا جہاں ڈرائیور نے غفلت اور لاپروا ئی کا مظاہرہ کیا ، گلی میں کھیلنے والی قمر نا می شخص کی 5 سالہ بیٹی منہا حادثے میں موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی ۔ ٹریکٹر ٹرالی کا ڈرائیور فرار ہو گیا۔ پولیس نے فرار ڈرائیور کی تلاش  شروع کر دی۔