30 سالہ بابر مسیح گنڈا سنگھ روڈ پر صفائی کے فرائض انجام دے رہا تھا،تیز رفتار نے ٹکر ماردی
قصور(خصوصی رپورٹ)قصور میں ون ویلنگ کرتے تیز رفتار موٹر سائیکل کی ٹکر سیڈیوٹی میں مصروف ستھرا پنجاب کا سینٹری ورکر جاں بحق ہوگیا۔ نیو بستی بھیڈیاں گنڈا سنگھ روڈ کے قریب حادثے کی اطلاع پر ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر متاثرہ شخص کو طبی امداد فراہم کی تاہم وہ جانبر نہ ہوسکا۔ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق شخص کی شناخت 30 سالہ بابر مسیح ولد فرمائش مسیح کے نام سے ہوئی، جو ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت گنڈا سنگھ روڈ پر صفائی کے فرائض انجام دے رہا تھا۔ حادثے میں اسے سر پر شدید چوٹ آئی۔ریسکیو ٹیم نے لاش کو ڈی ایچ کیو ہسپتال قصور منتقل کردیا۔ حادثے کے بعد ون ویلنگ کرنے والا موٹر سائیکل سوار فرار ہوگیا۔