زخمیوں میں 2خواتین،3بچے اور55سالہ شخص شامل ،3لاہورمنتقل
مریدکے(خصوصی رپورٹ) جی ٹی روڈ کھوڑی کے قریب ڈمپر کی ٹکرسے رکشہ الٹ گیا،جس کینتیجہ میں ایک ہی فیملی کے 6 افراد شدید زخمی ہوگئے،بتایا جاتا ہے کہ گزشتہ روزایک فیملی رکشہ پر سیالکوٹ سے لاہور لاہور جا رہی تھی کہ کھوڑی کے قریب تیز رفتار ڈمپر نے سائیڈ مار دی،جس سے رکشہ الٹ گیا ،ریسکیو 1122نے فوری تحصیل ہیڈ کوارٹر زہسپتال پہنچا دیا،زخمیوں میں55 سالہ لطیف، بیوی رفیعہ لطیف،28سالہ بیٹی فرخندہ زوجہ احسن،6سالہ عنایہ نور بنت احسن، 12سالہ سمیعہ نور بنت خالداور22سالہ شیزہ اکمل شامل ہیں،ریسکیو نے تین شدید زخمیوں کو لاہور منتقل کردیا،ڈمپر ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔