بی ایم ڈبلیو سی ٹی ڈی ، لینڈکروزرزگاڑیاں جیمرزکیلئے اور وی وی آئی پیز کی سکیورٹی کیلئے استعمال ہونگی
لاہور(کرائم رپورٹر)پنجاب میں وی وی آئی پیز کی آمدورفت اور سکیورٹی کے لیے نئی جیمرز گاڑیوں کی خریداری مکمل کر لی گئی۔پولیس حکام کے مطابق غیر ملکیوں کی حفاظت کیلئے 2 بی ایم ڈبلیو گاڑیاں جبکہ جیمرز سے لیس وی وی آئی پیز کی سکیورٹی کیلئے 5 لینڈ کروزرز خریدی گئی ہیں۔دونوں بی ایم ڈبلیوگاڑیاں جرمنی سے امپورٹ کی گئی ہیں،بلٹ پروف گاڑیاں5لاکھ کیقریب یوروزمیں خریدی گئی ہیں بی ایم ڈبلیوگاڑیاں سی ٹی ڈی کے زیراستعمال رہیں گی ،گاڑیاں غیر ملکیوں کے لئے استعمال کی جائیں گی،5 لینڈکروزرزگاڑیاں جیمرزکیلئے اور وی وی آئی پیز کی سکیورٹی کیلئے استعمال ہونگی،20کروڑسے زائدمالیت کی لینڈکروزرگاڑیاں سپیشل برانچ کے زیراستعمال ہونگی۔پولیس حکام نے بتایا کہ تمام گاڑیوں کی خریداری مکمل کرکے متعلقہ یونٹس کوفراہم کردی گئی ہیں۔