فیلڈ افسر ریونیو کلیکشن ، انسدادِ سمگلنگ آپریشنز کی کارروائیاں کر سکیں گے
لاہور(کرائم رپورٹر)پنجاب کابینہ نے محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے فیلڈ آپریشنز کو مزید موثر بنانے کیلئے نئی گاڑیاں خریدنے کے فنڈز کی منظوری دیدی۔ذرائع کے مطابق نئی گاڑیوں کی فراہمی سے فیلڈ افسر ریونیو کلیکشن، انسپکشن اور انسدادِ سمگلنگ آپریشنز میں موثر انداز میں کارروائیاں کر سکیں گے۔منظوری کے بعد محکمہ کو جدید گاڑیاں فراہم کی جائیں گی تاکہ محصولات کی وصولی اور فیلڈ آپریشنز کی استعداد کار میں اضافہ ہو۔پنجاب حکومت نے گاڑیوں کی خریداری کا عمل جلد مکمل کرنے کی ہدایت جاری کر دی۔