ہربنس پورہ پولیس موٹر سائیکلیں اور گھریلو سامان چرانے والا گرفتار

لاہور (کرائم رپورٹر) ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کی ہدایت پر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ہربنس پورہ پولیس نے موٹر سائیکلیں اور گھریلو سامان چوری کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔پولیس نے ملزم سفیان کو سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ٹریس کرکے حراست میں لیا۔ ترجمان کینٹ کے مطابق گرفتار ملزم کے قبضے سے دو ہونڈا 125 موٹر سائیکلیں، پانچ بیٹریاں، تین واٹر موٹرز اور دو موبائل فون بر آمد ہوئے ہیں۔ فوٹیج میں ملزم کو چوری کی وارداتیں کرتے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔ملزم رہائشی علاقوں سے موٹر سائیکلیں، گاڑیوں سے بیٹریاں اور گھروں سے واٹر موٹرز چوری کرنے کی وارداتوں میں ملوث تھا۔ اس کے خلاف مختلف تھانوں میں متعدد مقدمات کا ریکارڈ بھی موجود ہے۔