لین دین تنازع پر شہری قتل

برکی میں محسن اور ساتھیوں نینیرقم واپس نہ کرنیپرفائرنگ کی ، ارسلان دم توڑ گیا ،2زخمی ہسپتال منتقل 
لاہور(کرائم رپورٹر)برکی کے علاقے میں لین دین کے تنازعہ پرفائرنگ سے ایک شخص جاں بحق 2زخمی ہو گئے پولیس کے مطابق ملزم محسن اوراس کے ساتھیوں نے رقم واپس نہ کرنے پرفائرنگ کی،فائرنگ کے باعث ارسلان موقع پر جاں بحق جبکہ2 افراد زخمی ہو گئے زخمیوں کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا۔پولیس نے شواہد اکٹھے کر کے مقتول کی لاش پوسٹمارٹم کیلئے منتقل کر دی۔واردات کا مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش جاری ہے۔