تھانہ ڈجکوٹ کے علاقہ میں عاطف بازار جا رہا تھا، ملزم رضوان نے گولیاں مار دیں، مقدمہ درج
ڈجکوٹ،فیصل آباد (خصوصی رپورٹ)لین دین کے تنازع پر 44سالہ محنت کش کو گولیاں مار کر قتل کر دیا گیا۔بتایا گیا ہے کہ تھانہ ڈجکوٹ کے علاقہ چک نمبر 257 میں محنت کش عاطف بازار میں جارہا تھا اس دوران موٹر سائیکل سوار مخالف رضوان نے عاطف کو گولیاں مار دیں ، جس نے موقع پر ہی دم توڑ دیا ،جبکہ ملزم فرار ہو گیا۔دوسری طرف اطلاع پر پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاش تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دی ۔ مقتول کی بہن طاہرہ اقبال کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔