ظہیر نے امیر زمان سے رقم واپس کرنے کا مطالبہ کیا، 4 سالہ بیٹی اٹھا لے گیا ، آر پی او اور ڈی پی او کا نوٹس، بازیابی کیلئے چھاپے
کلورکوٹ (خصوصی رپورٹ)کلورکوٹ میں سود خور نے لین دین کے تنازع پر شہری کی چار سالہ بیٹی کو اغواء کر لیا، آر پی او سرگودھا اور ڈی پی او بھکر کے احکامات پر ضلع بھر کی پولیس نے مختلف مقامات پر چھاپے مارے اور سرچ آپریشن کیا، تاہم سفینہ زینب بازیاب نہ ہو سکی۔تفصیلات کے مطابق امیر زمان روڈی خیل کا ظہیر سے مبینہ طور پر لین دین کا معاملہ چل رہا تھا۔ ملزم ظہیر اپنی رقم سود سمیت واپس کرنے کا مطالبہ کر رہا تھا۔ رقم نہ ملنے پر اس نے امیر زمان کی چار سالہ بیٹی سفینہ زینب کو گھر سے اغواء کر لیا اور فرار ہو گیا۔اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی کلورکوٹ ظفر اقبال کی قیادت میں پولیس نے سرکل بھر میں چھاپے مارے لیکن ملزم اور بچی تاحال نہ مل سکے۔ آر پی او سرگودھا اور ڈی پی او بھکر ملک شہزاد رفیق اعوان نے واقعے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے مقامی پولیس کو بچی کی بحفاظت واپسی اور ملزم کی فوری گرفتاری کا حکم دیا ہے۔