لین دین تنازع پر شہری کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار

 ملزم علی اور مقتول ریحان کے مابین 60 سے 70 لاکھ کا لین دین تھا
لاہور(کرائم رپورٹر)فیصل ٹائون پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے لین دین کے تنازع پر شہری کو قتل کرنے والا ملزم کوگرفتارکرلیا پولیس کے مطابق فیصل ٹاؤن پولیس نے ملزم کو ای پولیس ایپ کی مدد سے گرفتار کیاملزم نے 2 ساتھیوں سے مل کر شہری ریحان کو قتل کیا تھاملزم ساتھیوں سمیت سرائے عالمگیر پولیس کو مطلوب تھاملزم گرفتار سے بچنے کیلئے لاہور میں روپوش تھا ملزم کا تعلق سرائے عالمگیر ضلع گجرات سے ہے ملزم علی اور مقتول ریحان کے مابین 60 سے 70 لاکھ کا لین دین تھااشتہاری ملزم کو متعلقہ پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کڑی نگرانی جاری ہے