بین الاقومی فورمز پر پاکستان کے بیانیہ کی جیت ہوئی:بلاول

 آصف زرداری صدر اور شہبازشریف وزیراعظم ہوں تو بھارت کو اینٹ کاجواب پتھر سے ملے گا:وطن واپسی پرخطاب
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے تمام بین الاقوامی فورمز پر پاکستان کے بیانیہ کی جیت ہوئی ہے‘بیرونی ممالک کے دورہ سے وطن واپسی کے بعد کراچی میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا  پاکستان ہر میدان میں کامیاب اور بھارت ناکام رہا‘جنگ ہارنے کے بعد بھارت کی کوشش تھی سفارتی محاذ پر ہمیں ہرائے‘پاکستان نے سفارتی سطح پر بھی بھارت سے جنگ جیتی‘امریکی صدر مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے بات چیت کرانے کے لئے تیار ہیں‘بھارت کو سندھ طاس معاہدہ ماننا پڑے گا‘جب ملک میں آصف زرداری صدر اور شہبازشریف وزیراعظم ہوں تو بھارت کو اینٹ کاجواب پتھر سے ملے گا