مودی! تمہیں پیغام دے رہا ہوں، ہم تمہاری طرح بزدل نہیں جو رات کی تاریکی میں آئیں‘ ہم نعرہ لگا کر آتے ہیں، دشمن کو بتا کر آتے ہیں
ثبوتوں کے ساتھ عالمی فورمز پر جائیں گے اور یہ ثابت کریں گے انڈیا گرے لسٹ میں جانے کیلئے سو فیصد فٹ ہے:وزیراعلی خیبرپختونخوا
پشاور(آئی این پی)وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے بھارت کے خلاف فیٹف جانے کا اعلان کرتے ہوئے ویڈیو پیغام میں کہا، مودی، میں تمہاری طرح بزدل نہیں کہ رات کی تاریکی میں آئوں، ہم نعرہ لگا کے آتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے ان کا غلط بیانیہ پیش کر کے پاکستان کو فیٹف کی گرے لسٹ میں ڈالوانے کی کوشش کیوزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے بھارت کے خلاف FATF (فنانشل ایکشن ٹاسک فورس) میں جانے کا اعلان کرتے ہوئے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو دوٹوک پیغام دیا ہے۔ اپنے ویڈیو بیان میں انہوں نے کہا بھارت نے ان کا بیان توڑ مروڑ کر پیش کیا اور پاکستان کو FATF کی گرے لسٹ میں ڈالوانے کی کوشش کی۔علی امین گنڈاپور نے کہا مودی! میں تمہیں پیغام دے رہا ہوں، ہم تمہاری طرح بزدل نہیں جو رات کی تاریکی میں آئیں۔ ہم نعرہ لگا کر آتے ہیں، دشمن کو بتا کر آتے ہیں۔ انہوں نے کہا بھارت کو FATF کی گرے لسٹ میں شامل کرانے کے لیے وہ خود ثبوتوں کے ساتھ عالمی فورمز پر جائیں گے اور یہ ثابت کریں گے کہ انڈیا گرے لسٹ میں جانے کے لیے سو فیصد فٹ ہے۔وزیراعلی نے مزید کہا کہ بھارت آج سے نہیں، بلکہ ہمیشہ سے پاکستان، خصوصا بلوچستان، گلگت بلتستان اور خطے میں دہشتگردی میں ملوث رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ افغان جنگ کے دوران بھارت نے 100 سے زائد قونصل خانے کھول کر پاکستان میں دہشت گردی کو ہوا دی۔ ان کا کہنا تھا کہ چینی باشندوں اور تنصیبات پر ہونے والے حملوں کے تانے بانے بھی بھارت سے جا ملتے ہیں۔علی امین گنڈاپور نے کہا کہ پاکستانی حکومتیں، دفاعی ادارے، عوام اور پوری قوم ملک کے دفاع کے لیے متحد ہیں اور ہر محاذ پر بھارت کے جھوٹے پراپیگنڈے کا بھرپور جواب دیا جائے گا