شیخوپورہ (خصوصی رپورٹ)شیخوپورہ کے تھانہ صدر فاروق آباد کے علاقے جھلار سندر میں لڑائی جھگڑے کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 32 سالہ یاسر شبیر اور 14 سالہ عبدآ گولیاں لگنے سے زخمی ہوگئے۔ دونوں زخمیوں کو فوری طور پر ڈی ایچ کیو ہسپتال شیخوپورہ منتقل کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق یاسر شبیر کا جھگڑا عبدآ کے والد صغیر کے ساتھ ہوا تھا، جس کے دوران فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔دوسری جانب تھانہ بھکھی کے علاقے فیصل آباد روڈ کی آبادی فیروزوٹواں میں اندھی گولی لگنے سے 14 سالہ علی زین زخمی ہوگیا۔ ریسکیو اہلکاروں نے اسے ابتدائی طبی امداد کے بعد ڈی ایچ کیو ہسپتال شیخوپورہ منتقل کردیا۔ اہل خانہ کے مطابق علی زین اپنے گھر کی چھت پر سو رہا تھا کہ اچانک اس کی ٹانگ میں گولی آ لگی