مالک کا 14سالہ لڑکے پر تشدد

لاہور(کرائم رپورٹر)غالب مارکیٹ کے علاقہ میں مکان مالک نے 14سالہ ملازم کو بدترین تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔پولیس نے دو ملزمان کو گرفتار کرلیاہسپتال ذرائع کے مطابق لڑکے کے جسم کے مختلف حصوں پر تشدد کے نشانات ہیں۔ لڑکے کے ہاتھوں، کمر، ٹانگوں پر جلتی سگریٹ لگائی گئی۔ملزم ساجد نے حبس بے جا میں رکھنے کے دوران مبینہ طور پر لڑکیسے زیادتی بھی کی۔ملزم ساجد لڑکیکو تشویشناک حالت میں سروسز ہسپتال میں چھوڑ کر فرار ہوگیالڑکے کی حالت انتہائی تشویش ناک ہے۔واقعہ کا علم ہونے کے بعد ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ کا جائے وقوعہ اور سروسز ہسپتال پہنچ گئے ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ کے مطابق غالب مارکیٹ پولیس نے واقعہ میں ملوث 2 ملزمان جاوید اور عاطف کو گرفتار کر لیا واقعہ کا مقدمہ متاثرہ بچے کے والد ریاض کی مدعیت میں تھانہ غالب مارکیٹ میں درج ہے14 سالہ سنی مین مارکیٹ گلبرگ میں واقع گھر میں 4 ماہ سے ملازمت کر رہا تھادیگر ملزمان کی سی سی ٹی وی کیمروں سمیت دیگر ذرائع سے تلاش جاری ہے،واقعہ میں ملوث دیگر ملزمان کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا،