ملزم تیمورنے جھگڑے کے دوران شفیق کے سینے پر چھری سے وار کیا
لاہور (کرائم رپورٹر) بھاٹی گیٹ میں 14 سالہ لڑکا شفیق گھر سے سودا سلف لانے کے دوران قتل ہو گیا۔ ایس پی سٹی بلال احمد کی سربراہی میں پولیس نے 12 گھنٹوں کے اندر مرکزی ملزم تیمور کو گرفتار کیا۔ ملزم نے جھگڑے کے دوران شفیق کے سینے پر چھری سے وار کیا تھا اور دیگر ساتھی موقع سے فرار ہو گئے تھے۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے سی سی ٹی وی فوٹیج اور ہیومن ریسورس کی مدد سے دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے ریڈ شروع کر دی ہے۔ ایس پی بلال احمد نے ٹیم کی بروقت کارروائی پر شاباش دی۔