لاہور(کرائم رپورٹر)ڈسٹرکٹ پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں ہفتہ وار جنرل پریڈ کا انعقاد کیا گیا، جسکا معائنہ ایس پی صدر شاہ رخ خان نے کیا۔ انتظامات ایس پی ہیڈ کوارٹرز منزہ کرامت کی زیر نگرانی مکمل کیے گئے۔ چیف ڈرل انسٹرکٹر رانا شفیق نے پولیس افسروں اور جوانوں کے ہمراہ سلامی پیش کی۔پریڈ میں پولیس لائنز، ڈولفن فورس، اینٹی رائٹ فورس، ٹریفک پولیس، مجاہد سکواڈ، انویسٹی گیشن ونگ، آپریشن ونگ، مختلف تھانوں کے عملہ اورخواتین پولیس اہلکاروں نے بھی شرکت کی۔ ایس پی شاہ رخ خان نے کہا ہفتہ وار جنرل پریڈ کا مقصد پولیس اہلکاروں کو ہر وقت الرٹ رکھنااوران میں نظم و ضبط کو فروغ دینا ہے۔