ڈی آئی جی آپریشنز کی کھلی کچہری، شکایات پر فوری احکامات

متن: لاہور(کرائم رپورٹر) ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کی روزانہ کی بنیاد پر کھلی کچہری کا سلسلہ جاری ہے، جہاں شہریوں نے مختلف نوعیت کی شکایات اور مسائل پیش کیے۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے شہریوں سے براہِ راست ملاقات کرکے ان کے مسائل سنے اور متعلقہ افسران کو فوری حل کے لیے احکامات جاری کیے۔ ترجمان پولیس کے مطابق کھلی کچہری میں ایک شہری نے 40 لاکھ روپے کے عوض مکان خریدنے کے باوجود قبضہ نہ ملنے کی شکایت کی، جس پر فیصل کامران نے ایس ایچ او اچھرہ کو انکوائری کرکے حقائق سے آگاہ کرنے کا حکم دیا۔ ایک شہری نے سوسائٹی انتظامیہ کو رقم دینے کے باوجود پلاٹ نہ ملنے کی شکایت کی، جس پر ایس ایچ او کاہنہ کو رقم واپس دلوانے اور دستاویزات کے مطابق کارروائی کی ہدایت کی گئی