یوئیفا کے صدر الیگزینڈر چیفرن نے فیفا کے ساتھ بڑھتے ہوئے اختلافات کے باعث ورلڈ کپ 2026 کے فائنل میں شرکت نہیں کی۔
رائٹرز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ فیفا اور یوئیفا کے درمیان ڈسپلنری فیصلوں، ریفری انتظامات اور میچ آپریشنز سمیت متعدد معاملات پر شدید اختلافات پیدا ہوئے۔ سب سے بڑا تنازع امریکی فارورڈ فولارین بالاگون کے ریڈ کارڈ کے باوجود خودکار ایک میچ کی پابندی مؤخر کرنے کے فیصلے پر سامنے آیا، جس پر یوئیفا نے سخت اعتراض کیا۔رپورٹ کے مطابق ریفری تقرری، ہائیڈریشن بریکس، ہاف ٹائم کے دورانیے اور دیگر انتظامی فیصلوں پر بھی دونوں اداروں کے درمیان اختلافات رہے، جس کے باعث چیفرن نے ورلڈ کپ فائنل میں شرکت سے گریز کیا۔