فیفا ورلڈ کپ 2026: مصر نے آسٹریلیا کو پنالٹی ککس پر شکست دے کر پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی

فیفا ورلڈ کپ 2026: مصر نے آسٹریلیا کو پنالٹی ککس پر شکست دے کر پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی

ڈیلاس: فیفا فٹبال ورلڈ کپ 2026ء کے راؤنڈ آف 32 میں مصر نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد آسٹریلیا کو پنالٹی ککس پر شکست دے کر پہلی مرتبہ پری کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔

ڈیلاس میں کھیلے گئے میچ میں مقررہ وقت اور اضافی وقت کے دوران دونوں ٹیمیں برابر رہیں، جس کے بعد فیصلہ پنالٹی ککس پر ہوا جہاں مصر نے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کامیابی حاصل کی۔میچ کے اختتام پر تاریخی کامیابی حاصل کرنے کے بعد مصر کی پوری ٹیم میدان میں سجدہ ریز ہو گئی، جس نے جذباتی اور یادگار مناظر کو جنم دیا۔گراؤنڈ میں موجود مصری شائقین نے اپنی ٹیم کی فتح پر کھڑے ہو کر پرجوش انداز میں تالیاں بجائیں اور “اللّٰہ اکبر” کے نعرے بھی لگائے۔کامیابی کے بعد اس جشن کے مناظر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہے ہیں، جہاں صارفین کی جانب سے مصر کی ٹیم کو شاندار خراجِ تحسین پیش کیا جا رہا ہے اور پری کوارٹر فائنل میں رسائی پر مبارکباد دی جا رہی ہے۔